لندن: درمیانی مدت والے خواتین و حضرات کی دور اور قریب کی نظر متاثر ہوتی ہے اور انہیں پڑھنے لکھنے کے لیے قریبی عدسوں والا چشمہ استعمال کرنا پڑتا ہے اور اس طرح دو دو چشمے رکھنا مشکل ہوتا ہے لیکن اب ایک ڈائل والی عینک کے ذریعے اس مسئلے کا حل فراہم کیا گیا ہے۔
ایک برطانوی کمپنی نے ایک ہی چشمے میں ایک گھومنےوالا ڈائل لگایا ہے جو دوربین کی طرح مختلف مناظر کو فوکس کرکے دکھاتا ہے جس سے ایک ہی عینک سے دوکام لئے جاسکتے ہیں۔ اس عینک کو ‘ آئی جسٹرز‘ کا نام دیا گیا ہے۔ مثلاً کمپیوٹر پر کام کرنے کے لیے کئی لوگوں کو +1، پڑھنے کے لیے +2 اور قریبی دیکھنے کے لیے +3 کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے ذریعے زیرو سے پلس تھری لینس والی عینک کی ضرورت پوری ہوجاتی ہے۔
کمپنی کے مطابق اگر آپ دور کا چشمہ لگاتے ہیں اور پڑھنے کے لیے قریب کا چشمہ لگاتے ہیں تو یہ عینک لگاکر اس کا ڈائل گھما کر آپ دور کے چشمے کو پڑھنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔ اسے اون ریڈنگ اور ڈیوڈ کراسبی نے تیار کیا ہے اور یہ دونوں آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔ آئی جسٹرز کے کام کا اصول بہت سادہ ہے چھوٹا بٹن گھمانے سے روشنی کا زاویہ بدل جاتا ہے۔ اس میں لگے مختلف عدسے آگے پیچھے ہوکر مطلوبہ شے دکھاتےہیں۔
اگرچہ اس کی قیمت پاکستانی 10 ہزار روپے ہے لیکن اسے بنانے والے ماہرین اسے غریب ممالک کے لوگوں تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اضافی آمدنی کے لئے وہ برطانیہ میں بھی اسے متعارف کرارہے ہیں۔
دور اور قریب کا منظر دکھانے والی ڈائل کی حامل عینک - معلومات پوائنٹ >>>>> Download Now
جواب دیںحذف کریں>>>>> Download Full
دور اور قریب کا منظر دکھانے والی ڈائل کی حامل عینک - معلومات پوائنٹ >>>>> Download LINK
>>>>> Download Now
دور اور قریب کا منظر دکھانے والی ڈائل کی حامل عینک - معلومات پوائنٹ >>>>> Download Full
>>>>> Download LINK