ممبئی: مشہور بھارتی کامیڈین اور اداکار کپل شرما نے اپنے ہی شو میں سری لنکن نژاد بالی ووڈ اداکارہ جیکولن فرنینڈس سے شادی کرلی جس کے بعد وہ خوشی سے پھولے نہیں سمارہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے مشہور کامیڈین کپل شرما نے اپنے شہرہ آفاق شو ’’دی کپل شرما شو‘‘ کو یادگار بناتے ہوئے شو کے دوران ہی سری لنکن نژاد بالی ووڈ اداکارہ جیکولن فرنینڈس سے شادی کرلی۔ جیکولن فرنینڈس جب اپنی نئی آنے والی فلم “فلائنگ جٹ” کی پروموشن کے لیے کپل کے اسپیشل شو میں پہنچی توکپل شرما نے مختلف طریقوں سے اپنی محبت کا اظہار کرنا شروع کردیا جس کے بعد اداکارہ بھی ان کی محبت میں گرفتار ہوگئیں۔
جیکولن شو کے دوران کپل کے ساتھ ڈنر کرتے جب کہ انہیں پھول بھی پیش کرتی نظر آئیں اوراداکارہ نے شو کے دوران ہی کپل کو شادی کا پیغام دیا اور بالآخر دونوں نے شو کے سیٹ پرہی شادی کرلی جہاں دلہے میاں یعنی کپل کی ماں بھی آئیں اوران دونوں کو نیک تمنائیں دیں۔
کامیڈئین کپل شرما نے اداکارہ کے ساتھ شادی کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی بیوی جیکولن کے لیے محبت بھرے الفاظ لکھے اورکہا کہ جیکولن نے انہیں خوش کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جیکولن ان سے وعدہ کریں کہ وہ کپل کو شاپنگ اورگھومنے پھرنے کے لیے لے کرجائیں گی جب کہ وہ انہیں تحفے تحائف کے ساتھ ساتھ انہیں پوری زندگی خوش بھی رکھیں گی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں